ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہم انگلینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں کے لئے تیارہیں:بھونیشور 

ہم انگلینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں کے لئے تیارہیں:بھونیشور 

Sun, 25 Feb 2018 21:07:53    S.O. News Service

کیپ ٹاؤن ،25؍ فروری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) تیز گیند باز بھونیشور کمار کا ماننا ہے کہ جنوبی افریقہ کے موجودہ دورے پر ہندوستانی ٹیم کی جارحانہ کارکردگی اسی سال ہونے والے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سخت دوروں کے لئے اچھا رہے گا۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے دورے کا آغاز ٹیسٹ سیریز میں 1-2کی شکست کے ساتھ کی لیکن اختتام ٹی 20میں میزبان ٹیم کو سات رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت کر کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے اس درمیان ون ڈے سیریز بھی 5-1 سے جیتی۔بھونیشور نے کہاکہ ہم زیادہ لالچی نہیں ہونا چاہتے اور ان دو ٹرافی کے ساتھ ہم خوش ہیں۔امید کرتے ہیں کہ اگلی بار ہم تینوں ٹرافی جیت پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ دورہ شاندار رہا، بالخصوص ٹیسٹ سیریز۔جی ہاں، ہم نے دو میچ گنوائے لیکن وہ کافی قریبی تھے۔ہم 0-3 سے بھی ہار سکتے تھے اور 2-1 سے بھی جیت سکتے تھے۔لیکن ہم جس طریقے سے کھیلے اس سے ہمیں اعتماد پیدا ہوا اور ہم انگلینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں پر جانے اور وہاں بہتر کارکردگی کرنے کے لئے تیار ہیں۔


Share: